25 فروری ، 2013
ہوانا… کیوبا کے صدر راول کاسترو نے 2018ء میں صدارتی عہدہ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا سے نشر کردہ تقریر میں انہوں نے کہاکہ وہ 2018ء میں دوسری مدت صدارت کے خاتمے پر سبکدوش ہو جائیں گے۔ 81 سالہ کاسترو 2006ء میں اپنے علیل بھائی فیدل کاسترو کی جگہ پر صدارت کے منصب پر براجمان ہوئے تھے اور کیوبا کی نیشنل اسمبلی نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن کے موقع پر انہیں دوسری مدت کیلئے صدر منتخب کیا تھا۔ پارلیمنٹ نے 52 سالہ میگوئیل ڈیاز کا نیل کوان کا نائب صدر اول مقرر کیا ہے۔