25 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں بے نظیر بھٹو شہید ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے مستقل نہ کئے جانے پر سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج ی مظاہرہ کیا۔سندھ اسمبلی کے سامنے بڑی تعداد میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے 400 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کم تنخواہ پر کام کررہے ہیں اور انہیں ڈر ہے کہ حکومت چلی جائے گی توانہیں بھی فارغ کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے انہیں مستقل کرنے کا بل منظور کیا جائے۔