Time 22 نومبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

پاکستان اسٹاک میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے جہاں 100 انڈیکس ایک اور ریکارڈ بلندی کو پہنچا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 1 ارب 24 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہوکر 12 ہزار 518 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔


مزید خبریں :