Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا انہی سے پوچھیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں: علیمہ خان

احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا انہی سے پوچھیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں: علیمہ خان
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔

جیو نیوز کی جانب سے علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ انہی سے پوچھ لیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔

علیمہ خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے پلان کے مطابق  24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

مزید خبریں :