23 نومبر ، 2024
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کا بیان غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پرو گرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے، یہ بیان غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے، ان کا احتجاج ناکام ہوگا، لوگوں کو کیسے لائیں گے یہ پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نےکوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔