Time 23 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی قیادت کا لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان

پی ٹی آئی قیادت کا لاہور اور پنجاب کیلئے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان
ذرائع کے مطابق لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا لاہور میں ہی احتجاج کرنےکا امکان ہے،فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کا لاہور  اور  پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا لاہور میں ہی احتجاج کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی لاہورکی قیادت  اور کارکنوں کا بتی چوک پر احتجاج کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ راستے کھلنے کے بعد دیگر  شہروں  سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


مزید خبریں :