Time 24 نومبر ، 2024
پاکستان

حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا دورہ کیا اور  انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر تک پاکستان پہنچ رہاہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کےحوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائےگا۔

محسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہے اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو، موبائل فون سروس چل رہی ہے، ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیض آباد سے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔


مزید خبریں :