Time 25 نومبر ، 2024
دنیا

نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای
فوٹو: فائل

ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں اور  اسپتالوں پر بمباری کرنافتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں بنیامین نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہیئیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے، نیتن یاہو پر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

نیدر لینڈز، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔


مزید خبریں :