Time 26 نومبر ، 2024
پاکستان

28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔ 

سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔ 

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ 

چند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد 28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔


مزید خبریں :