Geo News
Geo News

پاکستان
25 فروری ، 2013

شفاف انتخابات کے لئے غیر جانبدار گورنر ہو نے چاہئیں،معراج الہدیٰ

کراچی …امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تما م گورنر وں کو غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو نا چایئے۔ ادارہ نور حق کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسز کیمبل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے معراج الہدٰی صدیقی کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی اداروں کو انتخابات شفاف اور غیر جاندار بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چایئے۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی جا رہی ہے اس سلسلے کے پیش نظر جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات ہو ئی ہے۔ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :