Time 27 نومبر ، 2024
دنیا

متحدہ عرب امارات نے روزگار کیلئے آنیوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدکردی

متحدہ عرب امارات نے روزگار کیلئے آنیوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدکردی
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفیکٹ درکار ہوگا،فوٹو: فائل

روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات  (یو اے ای)  جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار  ہوگا۔

پاکستان اوورسیز  ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو  پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔


مزید خبریں :