Time 27 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران افغان شہریوں سمیت 954 افراد گرفتار ، 39 ہتھیار برآمد ہوئے: آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 37 افغان شہریوں سمیت 954 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

علی ناصر رضوی کے مطابق 200 گاڑیاں اور 39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور 12 بور کی بندوقیں بھی شامل ہی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت 7 ایف آئی آرد رج کی جاچکی ہیں جن میں احتجاج کرنے اور کروانے والے دونوں نامزد ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسا احتجاج جس سے شہری گھروں میں محصور ہوجائیں وہ دہشتگردی ہے، کل رات کے آپریشن میں صرف لاٹھیاں اور آنسو گیس استعمال کی گئیں۔


مزید خبریں :