Time 28 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں
مقدمات میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، عارف علوی، اسد قیصر، حماد اظہر سمیت سینکڑوں کارکن نامزد ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور  پر 28 مقدمات درج ہیں، تھانہ حضرو میں 4، تھانہ حسن ابدال میں 7 اور تھانہ دھمیال میں ایک مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ واہ کینٹ، صادق آباد میں 2، 2 جبکہ نیو ٹاؤن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے،  تھانہ ٹیکسلا اور فتح جنگ میں  بھی 2، 2 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال اور تھانہ ائیر پورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات میں دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات 24 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان درج ہوئے، ان کارکنان پر توڑ پھوڑ،جلاؤگھیراؤ،ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پرحملے، راستے بند کرنےکا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی، علیمہ خان، عارف علوی، اسد قیصر اور حماد اظہر سمیت سینکڑوں کارکن نامزد ہیں۔

مزید خبریں :