Geo News
Geo News

پاکستان
26 فروری ، 2013

آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے

آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے

لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور کا انٹر پارٹی الیکشن آج ایوان اقبال لاہور میں ہو گا۔ایوان اقبال میں 10 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 بوتھ ہیں۔پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :