29 نومبر ، 2024
بھارت کے سابق کرکٹرز کے لیے پاکستان کا دورہ آج بھی یادگار ترین دورہ ہے۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کہتے ہیں کہ انڈیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے۔
سہواگ اور ہربھجن کہتے ہیں کہ ان سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے، اس کے علاوہ بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں۔
جب کہ ایم ایس دھونی پاکستان کھانوں کے مداح ہیں۔
بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔
خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی نے آج 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلائی ہے، آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔