Time 29 نومبر ، 2024
دنیا

غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہیدہو چکے ہیں__فوٹو: فائل

غزہ سٹی اور  نصیرت پناہ گزین کیمپ میں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہیدہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب لبنان جنگ بندی معاہدے کا آج تیسرا روز ہے لیکن اسرائیل اور لبنان کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں تاہم جنوبی لبنان میں ہزاروں شہریوں کی واپسی جاری ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےحزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدیدجنگ شروع کردیں گے۔


مزید خبریں :