Time 30 نومبر ، 2024
کھیل

لائیو کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

لائیو کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
یہ پورا منظر کیمرے میں قید ہوگیا کیونکہ میچ کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ —فوٹو: اسکرین گریں

بھارت کے شہر پونے میں 35 سالہ کرکٹر بیٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو پونے کے گارویئر اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران پٹیل اوپننگ بیٹر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا تو کچھ وقت پچ پر گزارنے کے بعد وہ سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔

عمران نے امپائرز کو اپنی طبیعت کی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا، جنہوں نے اسے میدان سے باہر جانے کی اجازت دی۔ تاہم پویلین کی جانب واپس جاتے ہوئے عمران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔

یہ پورا منظر کیمرے میں قید ہوگیا کیونکہ میچ کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کے گرنے کے بعد میدان میں موجود دیگر کھلاڑی فوراً اس کی مدد کو پہنچے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے عمران کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

عمران کے ساتھی کھلاڑی ناصر خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسے کوئی بیماری نہیں تھی اور وہ بالکل صحت مند تھا، اس کی اچانک موت سے ٹیم کے سب کھلاڑی گہرے صدمے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کی 3 بیٹیاں ہیں، جن میں سب سے چھوٹی صرف4 ماہ کی ہے۔


مزید خبریں :