30 نومبر ، 2024
پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔
ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49لالھ 90 ہزار 198 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے ۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے ۔
بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے ، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار 440 ہے۔