30 نومبر ، 2024
چینی تاجر نے ملینز ڈالر دے کر نیلامی میں خریدا کیلے کا آرٹ ورک کھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی فنکار موریزو کیتلان نے آرٹ گیلری کی دیوار پر تازہ کیلے کو ٹیپ سے چپکایا تھا جسے آرٹ ورک کہا جا رہا تھا۔
اس آرٹ ورک کی نیلامی بھی ہوئی جسے ایک چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی جسٹن سن نے پونے دو ارب روپے پاکستانی میں خریدا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جسٹن سن نے جمعے کے روز ہانگ کانگ کے لگثری ہوٹل میں اطالوی فنکار کے اس آرٹ ورک کو "آئیکونک" قرار دیا اور صحافیوں اور انفلوئنسرز کے سامنے اربوں روپے میں خریدا ہوا کیلا کھا لیا۔
کیلا کھانے کے بعد جسٹن سن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ دوسرے کیلے سے بہت بہتر ہے، یہ واقعی بہت اچھا ہے۔'
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نیلامی جیتنے کے فوراً بعد مسٹر سن نے پھل کھانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا تاکہ اسے آرٹ ورک کی تاریخ کا حصہ بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں ہے، یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز ہونے والی تقریب میں ہر ایک شرکا کو ایک کیلا اور ڈکٹ ٹیپ کا رول سووینئر کے طور پر دیا گیا۔