Time 01 دسمبر ، 2024
صحت و سائنس

اسموگ سے کونسی خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں؟ محکمہ صحت پنجاب نے رپورٹ جاری کردی

اسموگ سے کونسی خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں؟ محکمہ صحت پنجاب نے رپورٹ جاری کردی
اسموگ کے باعث، سانس، دمہ، فالج اور پھیپھڑوں کے امراض بڑھتے ہیں: محکمہ صحت پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال اسموگ کی بیماریوں میں کمی آئی ہے، پنجاب میں نومبر میں پھیپھڑوں کے 19 لاکھ 14 ہزار 480 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دمہ سے 1 لاکھ 29 ہزار 544 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں دل کے 61 ہزار سے زائد اور فالج کے 6 ہزار 266 مریض سامنے آئے ہیں۔

2023 میں پنجاب میں اسموگ کے باعث دوگنی بیماریاں پھیلی تھیں، گزشتہ سال نومبر میں پھیپھڑوں کے 23 لاکھ 82 ہزار  122، دمہ کے 1 لاکھ 45 ہزار 823 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمہ صحت پنجاب نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال دل کے 65 ہزار 650  اور فالج کے 7 ہزار 546 کیس آئے تھے، صرف نومبر میں 58 ہزار 274 پھیپھڑے، دمہ کے 13 ہزار 958 بچے متاثر ہوئے جبکہ نومبر میں 330 بچے دل اور 60 بچے فالج سے متاثر ہو کر اسپتال میں داخل رہے۔

مزید خبریں :