05 نومبر ، 2024
لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہےکہ لاہور میں 7 ہزار سے زائد کیسز آنکھ کے انفیکشن کے رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں 6 ہزار سے زائد افراد کے ناک، کان اور گلے کی تکلیف کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
طبی ماہرین نے اسموگ کے حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں۔