Time 02 دسمبر ، 2024
کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم، ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے

وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :