26 فروری ، 2013
اسلام آباد… قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن تھا۔ اجلاس میں کیپٹل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2013ء کی منظوری کے علاوہ ایجنڈے کے دیگر امور نمٹائے گئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔