Time 02 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

کیا آپ کو چائے میں دودھ ڈالنے کی اصل وجہ معلوم ہے؟

کیا آپ کو چائے میں دودھ ڈالنے کی اصل وجہ معلوم ہے؟
اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / فائل فوٹو

چائے وہ مشروب ہے جس کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بیشتر افراد تو اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

چائے کی متعدد اقسام دستیاب ہیں جیسے سبز چائے، ہربل یا سیاہ چائے، مگر پاکستان، بھارت اور برطانیہ ایسے ممالک ہیں جہاں دودھ کے بغیر چائے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چائے میں دودھ شامل کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

درحقیقت اس کا چائے کے ذائقے سے کچھ لینا دینا نہیں بلکہ اس کی اصل وجہ بہت دلچسپ ہے اور ایسا برطانیہ کے شہریوں نے کیا۔

تو انہوں نے چائے میں دودھ کا اضافہ کیوں کیا؟

برطانیہ کے رہائشی عموماً دیگر ممالک سے مختلف عادات کو اپنانا پسند کرتے ہیں جیسے ان کی سڑکوں پر گاڑیاں بائیں جانب چلتی ہیں جبکہ امریکا سمیت 65 فیصد ممالک میں دائیں جانب گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ چائے کے حوالے سے بھی ہوا، دنیا کے بیشتر ممالک میں اس گرم مشروب کو قہوے کی شکل میں یعنی دودھ کے بغیر پینا پسند کیا جاتا ہے۔

مگر برطانیہ میں چائے میں دودھ کو شامل کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 18 ویں صدی میں شروع ہوا۔

اس زمانے میں چائے کو پتیلیوں میں پکایا جاتا تھا اور اس عہد میں یہ مشروب بہت خاص تصور کیا جاتا تھا۔

اس زمانے میں اکثر افراد چائے کو چائنا کپوں میں پینا پسند کرتے تھے مگر بیشتر افراد کے لیے یہ کپ بہت مہنگے ثابت ہوتے تھے جو ابلتی ہوئی گرم چائے کی حرارت سے ٹوٹ جاتے تھے۔

اس کا حل دودھ کی شکل میں نکالا گیا۔

یعنی کپ میں پہلے دودھ کو ڈالا جاتا اور پھر چائے کا اضافہ کیا جاتا۔

ٹھنڈا دودھ چائے کی حرارت اتنی کم کردیتا کہ چائنا کپ خراشوں سے محفوظ رہتے جبکہ دودھ کی وجہ سے چائے کی تلخی بھی گھٹ جاتی جو ایک اضافی فائدہ مانا گیا۔

اس عہد میں چائے بہت مہنگی ہوتی تھی اور زیادہ تر خاندان اس کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔

اس وجہ سے وہ زیادہ مقدار میں دودھ اور تھوڑی سی پتی کو شامل کرکے چائے تیار کرلیتے تھے۔

مزید خبریں :