Time 03 دسمبر ، 2024
جرائم

لاہور میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

لاہور میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے انیقہ نامی خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے والد شیخ شوکت جاوید نے مغل پورہ پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ بیٹی انیقہ کی شادی 4 سال قبل جنید غلام فرید نامی شخص سے ہوئی تھی، شادی کے بعد شوہر اور سسرالیوں کا انیقہ سے لڑائی جھگڑا رہنے لگا اور انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنالیا۔

پولیس کے مطابق انیقہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :