Time 03 دسمبر ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
عدالت نے بارکونسل اور سول سوسائٹی کی اپیل پر حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا/ فائل فوٹو

مظفرآباد: آزاد کشمیرسپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔

فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدارتی آرڈیننس کی معطلی کا حکم جاری کیا، عدالت نے بارکونسل اور سول سوسائٹی کی اپیل پر حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا۔

خیال رہے کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت کسی بھی احتجاج اور جلسہ جلوس سے قبل ڈی سی سے ایک ہفتہ قبل اجازت لینا ضروری تھا، آرڈیننس کے تحت کسی غیر رجسٹرڈ جماعت یا تنظیم کو احتجاج کیلئے درخواست کا حق حاصل نہیں تھا۔

متنازع صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبر کو پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز اور سیاسی جماعتوں نے بھی اس آرڈیننس کو مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں :