03 دسمبر ، 2024
اسموگ کےخاتمے کے لیے 48 فیصد پاکستانی شہری پیدل چلنےکے حامی ہیں۔
اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سروے کے مطابق 89 فیصد افراد حکومتی احکامات پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ لینے کے لیے راضی ہیں۔ 48 فیصد پیدل چلنے جب کہ 31فیصد اپنی گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کےحامی ہیں۔
سروے میں 29 فیصد نے سائیکل کا استعمال کرنے اور 12 فیصد نے پرانی گاڑی کو نئی سے تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
10 فیصد نے الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑی لینے،7 فیصد نے اپنی گاڑی اور بائیک کے پرانے انجن کو الیکٹرک سے بدلنے جب کہ 6 فیصد نے اسموگ کے خاتمے کےلیے سولر سمیت دیگر متبادل انرجی ذرائع کے آپشن استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔