17 جنوری ، 2012
اسلام آباد… گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برف باری بند ہونے کے بعد اب حالات معمول پر آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی وبالائی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید سردی کی لہر میں بھی اگلے چند گھنٹوں کے دوران مزید کمی آئے گی۔ ادھر برف سے ڈھکے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، سڑکوں سے برف صاف کردی گئی ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں، گزشتہ شب شدید برف باری کے دوران بجلی کی تاریں گرجانے کی وجہ سے بند ہونے والی بجلی بھی 18 گھنٹوں کے بعد بحال کردی گئی ہے جس کے بعد مری کے مال روڈ پر جیسے زندگی لوٹ آئی ہے۔ رات کے اس پھر بھی مال روڈ سیاحوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا ہے اور لوگ سرد موسم کا لطف اٹھارہے ہیں۔ اسکردو، غذر اور گھانچھے سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے ،برف باری کے بعد بالائی علاقوں کی بیشتر رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں ،ادھر آزادکشمیر میں بھی موسم صاف ہوچکا ہے،،اہم شاہراہوں سے برف ہٹادی گئی ہے تاہم رابطہ سڑکیں تا حال بند ہیں۔