Time 05 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

سائبیریا کے آسمان پر شہاب ثاقب کا حیرت انگیز نظارہ

سائبیریا کے آسمان پر شہاب ثاقب کا حیرت انگیز نظارہ
خلا کے اس پتھر کا قطر 28 انچ تھا اور اس کا عارضی نام C0WEPC5 رکھا گیا ہے: ماہر فلکیات/ فوٹو ساکھ جمہوریہ وزارت داخلہ

روس کے خطے سائبیریا کے آسمان پر شہاب ثاقب کا حیرت انگیز نظارہ کیا گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہاب ثاقب کا یہ نظارہ سائبیریا کے شمال مشرقی علاقے ساخا ریپبلک میں کیا گیا ہے۔

ماہر فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہاب ثاقب زمین کے ماحول میں آکر جلا ہے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ماہر فلکیات کے مطابق خلا کے اس پتھر کا قطر 28 انچ تھا جسے بدھ کی علی الصبح دیکھا گیا اور اس کا عارضی نام C0WEPC5 رکھا گیا ہے۔

شہاب ثاقب کے گرنے کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔


مزید خبریں :