Geo News
Geo News

کھیل
26 فروری ، 2013

بھارت کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان پھرروشن

بھارت کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان پھرروشن

نئی دلی…ہاکی انڈیا کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد بھارتی وزارت کھیل نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو فوری طور پر ہاکی ٹیم کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد انڈین ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت کے امکانات پھر روشن ہوگئے ہیں۔ہاکی انڈیا کا کہنا تھا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے محدود بجٹ کی وجہ سے انڈین ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت کیلئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی وزارت کھیل حرکت میں آئی اور اس نے ایس اے آئی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاکی انڈیا کو اذلان شاہ کپ کے سفری اخراجات کیلئے فنڈز جاری کرے۔ بھارت کے سیکریٹری اسپورٹس پی کے دیب کا کہنا ہے کہ فی الحال تو ہاکی انڈیا کو فنڈز جاری کئے جارہے ہیں لیکن اس کو اپنے اخراجات پر کنٹرل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :