29 فروری ، 2012
اسلام آباد … اوگرا نے ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں91 پیسے سے 1 روپیہ 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹی فکیشن کے مطابق زون ون خیبر پختونخوا، اپر پنجاب، پوٹھوہار ریجن اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے، اس ریجن میں سی این جی کی نئی قیمت اب 77 روپے 12 پیسے فی یونٹ ہوجائے گی۔ زون ٹو میں 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ زون ٹو سندھ اور وسطی اور جنوبی پنجاب میں سی این جی میں 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یکم مارچ سے اس کی نئی قیمت 71 روپے 5 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ سی این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں کیا گیا ہے۔