26 فروری ، 2013
اسلام آباد…ایندھن نہ ملنے کے باعث ملک میں 6پاور پلانٹس بند ہو گئے جس سے 1600میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٴٹ ہو گئی ہے ۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق 900میگاواٹ صلاحیت کے سیف، سفائر، ہلمور اور، اورینٹ تھرمل پاور اسٹیشنز گیس نہ ملنے کی وجہ سے بند ہیں، ان میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 225میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس نہ ملنے کے باعث 450میگاواٹ کا روش پاور اسٹیشن بھی بند پڑا ہے جب کہ 250میگاواٹ سے زائد پیداواری صلاحیت کے حامل کیپکو تھری پاور پلانٹ کو بھی گیس نہیں مل رہی۔