Time 08 دسمبر ، 2024
جرائم

راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی

راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی
کچھ روزقبل ڈاکوؤں نے بھتہ نا دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ  رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اورپولیس نے ملکر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

مزید خبریں :