Time 24 اکتوبر ، 2024
جرائم

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، اسلحے کے زور پر 2 پیزے چھین لیے

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، موٹرسائیکل سوار  ڈاکو  اسلحے کے زور پر دو پیزے چھین کر فرار ہو گئے۔ 

پولیس نے پیزے چھیننے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق دانیال گارڈن میں 23اکتوبر کی رات ایک بجے پیزا ڈلیوری کا بذریعہ فون آرڈر موصول ہوا جس پر ڈلیوری بوائے ماجد پیزا ڈلیور کرنے کے لیے گلی نمبر 3 پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر دونوں پیزے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

 پولیس نے تھانہ صدر میں 1800 روپے مالیت کے دو پیزے چھیننے پر ڈکیتی کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔


مزید خبریں :