Time 11 دسمبر ، 2024
کھیل

پاک افریقا ٹی 20: اسٹیڈیم جانے کیلئے جارج لینڈے کو بس کے بجائے پولیس کی گاڑی میں کیوں بیٹھنا پڑا؟

پاک افریقا ٹی 20: اسٹیڈیم جانے کیلئے جارج لینڈے کو بس کے بجائے پولیس کی گاڑی میں کیوں بیٹھنا پڑا؟
جارج لینڈے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے/ فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے پلیئر آف دی میچ جارج لینڈے نے اسٹیڈیم جانے والی بس مس کردی تھی۔  

جارج لینڈے کو کم بیک کے لیے 3 سال، تین ماہ اور دو دن انتظار کرنا پڑا مگر کل جب انہیں ایک طویل عرصے بعد موقع ملا تو انہوں نے اسٹیڈیم جانے والی ٹیم کی بس مس کردی جس کے بعد جارج پولیس کی مدد سے بس پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور اسٹیڈیم پہنچے۔ 

اس حوالے سے جارج لینڈے نے بتایا کہ کسی وجہ سے میرا فون ٹائم سے 15 منٹ پیچھے تھا، میں نے خود سے کہا کہ کہ ٹھیک ہے میں چار بجے نیچے جاؤں گا اور وقت سے پہلے بس میں بیٹھ جاؤں گامگر جب میں ہوٹل سے باہر آیا تو دیکھا کہ بس جا رہی ہے۔

جارج نے کہا کہ بس کو جاتا دیکھنا میرے لیے کوئی اچھا احساس نہیں تھا، خوش قسمتی سے پولیس اسکارٹ وہاں موجود تھی جو مجھے بس تک لے گئے مگر یہ میرے لیے بڑی شرمندگی کی بات تھی، میں آئندہ لیٹ نہیں ہوں گا۔ 

خیال رہے کہ جارج لینڈے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور انہوں نے  21 رنز دے کر 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید خبریں :