Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری خارجہ کو فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکرٹری خارجہ کو فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم
دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو امریکا میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے، جس پر عدالت نے کہا وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :