Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
 ابتدائی طورپر یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ74 بیرل خام تیل ملے گا: ترجمان او جی ڈی سی ایل/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

 ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت  کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے اور  ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ابتدائی طورپر  یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ74 بیرل خام تیل ملے گا، ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں -2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :