02 جنوری ، 2012
کراچی … چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبد الہادی خان نے کہا مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی کی قیمت میں تقریبا 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کل سے پورے پاکستان میں نافذ العمل ہوگا۔ کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 124 روپے جبکہ لاہور میں 127 روپے ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ عالمی قیمت میں فی ٹن 87 ڈالے اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔