Time 14 دسمبر ، 2024
پاکستان

سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنما

کراچی کے معروف تاجر رہنما حنیف گوہر نے سندھ میں مبینہ سسٹم کے خلاف ایکشن شروع ہونے کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر کا کہنا تھاکہ سندھ میں زمینوں پر قبضے کی تین سال سے شکایتیں کر رہے تھے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی مگر اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا ہے تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اینٹی انکروچمنٹ فورس دراصل انکروچمنٹ فورس ہے جو زمینوں پر قبضے کرتی ہے۔

تاجر رہنما نے سندھ میں مبینہ سسٹم کے خلاف ایکشن شروع ہونے کا اعتراف کیا۔

حنیف گوہر کا کہناتھاکہ مرتضیٰ وہاب کو سوچ سمجھ کر تاجروں کے خلاف بات کرنی چاہیے، ایک طرف آرمی چیف سرمایہ کاری کیلئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تو دوسری طرف مرتضیٰ وہاب حوصلہ شکنی کر رہے۔

ائیرلائن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی طرح ہم کراچی کے تاجروں نے بھی اپنی ائیرلائن لانے کا اعلان کیا ہے، اس کا نام ائیر کراچی ہے اور4 سے 6 ماہ میں آپ ہماری پروازیں دیکھیں گے۔

مزید خبریں :