27 فروری ، 2013
لوئر دیر…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کودیرلوئرمیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسراج الحق کودیرلوئرمیں گرفتارکیاگیا۔جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے ترجمان نے سراج الحق کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان کے مطابق سراج الحق نے 2008ء میں دیرکے علاقے منڈامیں باجوڑآپریشن کے خلاف مظاہرہ کیاتھاجس پران کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔سراج الحق کو آج دیرکی مقامی عدالت میں پیش کیاگیاجس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیاگیاہے۔