Time 16 دسمبر ، 2024
پاکستان

علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل کے باہر انتظار کے بعد روانہ

علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، جیل کے باہر انتظار کے بعد روانہ
علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے/ اسکرین گریب

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے مگر انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ 

علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔  

بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔ 


مزید خبریں :