Time 17 دسمبر ، 2024
پاکستان

بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی: علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی: علی امین گنڈاپور
مجھےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں: وزیراعلیٰ کے پی/ فائل فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں پورے خیبرپختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟

سول نافرمانی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی، ان کے احکامات آئیں گے پھر اس پرعمل ہوگا۔ 

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے مگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ 


مزید خبریں :