Time 17 دسمبر ، 2024
پاکستان

ضلع کرم میں راستے بند، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے

ضلع کرم میں راستے بند، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے
راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے/ فائل فوٹو

پشاور: پارا چنار اسپتال کے ایم ایس نے انکشاف کیا ہےکہ کرم میں علاج نہ ملنے سے 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کے مطابق ضلع کرم میں امن ومان کی صورتحال سے متعلق قائم کیے جانے والا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ شروع ہوگا۔ 

دوسری جانب ضلع کرم کی اہم شاہراہ پشاور  پاراچار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے گزشتہ 70 دنوں سے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پیٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب ایم ایس پارا چنار اسپتال کا بتانا ہے کہ علاج نہ ملنے پر 2 ماہ میں 29 بچے فوت ہوچکے ہیں، ادویات اور دیگر سہولیات نہ ملنے پر مزید بحرانی کیفیت ہوسکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ ضلع کرم میں قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد تاحال راستے بند ہیں جب کہ امن و امان کے حوالے سے قائم کیا گیا جرگہ گزشتہ بیٹھک میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تھا۔ 


مزید خبریں :