Geo News
Geo News

پاکستان
27 فروری ، 2013

سیاسی مذہبی اورسماجی رہنماوٴں کی ملک ممتاز کے قتل کی مذمت

کراچی…ممتاز سیاسی ، مذہبی اورسماجی شخصیات نے میران شاہ میں جیونیوزکے نمائندے ملک ممتاز کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن ، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، مسلم لیگ ہم خیال کے ہمایوں اختر نے صحافی ملک ممتاز کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ان رہنماوٴں نے ملک ممتاز کیقتل کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مقتول کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔ لاہور،قصور ، کمالیہ اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں کی صحافی برادری نے بھی ملک ممتاز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قراردیا ہے.

مزید خبریں :