Time 18 دسمبر ، 2024
کاروبار

ہاؤسنگ سیکٹرکی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

ہاؤسنگ سیکٹرکی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل
 ٹاسک فورس1 ماہ میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی : ٹاسک فورس/فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف  نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹرکی ترقی کیلئے  بنائی گئی11 رکنی ٹاسک فورس  شہری منصوبہ بندی کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر تجاویز دے گی اور کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویزکرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس ایک ماہ میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ، وزیر مملکت ریونیو  اور چیئرمین ایف بی آر بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے۔

مزید خبریں :