18 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کےلیے مذاکرات بہت ضروری ہیں اور مذاکرات کے لیے میرا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کچھ دنوں سے حکومت اور اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں مگر اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔