Geo News
Geo News

کاروبار
27 فروری ، 2013

پاکستان کو بجلی مہنگی کرنی ہی پڑے گی ،ایشین ڈیویلپمنٹ بینک

پاکستان کو بجلی مہنگی کرنی ہی پڑے گی ،ایشین ڈیویلپمنٹ بینک

اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک نے کہاہے کہ پاکستان کو بجلی مہنگی ہی کرنے پڑی گی کیونکہ بجلی مہنگی نہ کرکے سرکلرڈیٹ میں اضافہ عوام دوستی نہیں، یہ قرضہ عوام کے پیسوں ہی سے تو ادا ہوگا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کا کہنا تھا کہ یہ المیہ ہے کہ سرکلر ڈیٹ وفاق کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں مہنگے تیل سے بجلی کب تک بنے گی اور کس کی قیمت کیا ہوگی۔ یا تو پاکستان میں ٹیکسوں کی آمدنی بڑھائے یا بجلی کے بل کی وصولی بہتر کرکے بجلی کے نقصانات کم کیے جائیں ورنہ بجلی مہنگا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ پاکستان میں بجلی کے بحران کے لیے ترجیحات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سرکلر ڈیٹ میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا اور بینک سرکلر ڈیٹ کا بوجھ اٹھانے سے صاف انکا ر کرچکا ہے۔ سرکلر ڈیٹ برا قرضہ ہے، جسے کوئی بینک نہیں اپنائے گا۔ ورنر لی پیک نے کہا کہ فرنس آئل کی بجائے کوئلے سے بجلی بنے تو سالانہ 150 ارب کی بچت ہوں گی۔ جام شورو پاور کوئلے سے چلایا جائے تو سالانہ 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ ان نے بتایا کہ بھاشا ڈیم سے محبت کرتے ہیں اور اگر حکومت سرکلر ڈیٹ ختم ہو تو ان کا بینک بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز دینے کے لیے تیار ہے۔ آئندہ سال کے آخر تک پاکستان میں ڈھائی ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :