Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے نہیں ہونگی، نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم سرماکی چھٹیوں کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی چھٹیاں اب   20کے  بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی اور اسکول  13 جنوری کو کھلیں گے ۔

دوسری جانب سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اداروں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں نجی و سرکاری اسکولز میں 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 13 جنوری کو اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

مزید خبریں :