27 فروری ، 2013
نواب شاہ …نواب شاہ، جامشورو اور خیبر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے۔ نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب وین کا ٹائر نکل گیا۔ جس کے باعث وین الٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔جامشورو میں سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکر اگئے۔جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت4افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔کبیر والا میں جھنگ روڈ پر چوپر ہٹہ کے قریب کار اور بس میں ٹکر ہوئی۔جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جامپور میں انڈس ہائی وے پر کوٹ بہادر کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاوٴالدین میں میانہ گوندل کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ادھر خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے میچنی میں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 6افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ طورخم سے لنڈ ی کوتل آرہی تھی۔