Geo News
Geo News

دنیا
27 فروری ، 2013

چک ہیگل نے امریکی وزیردفاع کا حلف اٹھالیا

چک ہیگل نے امریکی وزیردفاع کا حلف اٹھالیا

واشنگٹن …چک ہیگل نے امریکی وزیر دفاع کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ آرلنگٹن میں چک ہیگل نے حلف اٹھانے کے بعد پینٹاگان کے اسٹاف اور افسران سے ملاقات کی۔بطور وزیر دفاع پہلی مرتبہ محکمہ دفاع کے ملازمین سے مختصر خطاب میں چک ہیگل کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتحادیوں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔امریکا مشترکا مفادات رکھنے والے اتحادیوں کو پسند کرتا ہے۔امریکا میں محکمہ دفاع کو قابل اعتبار ادارہ سمجھا جاتا ہے۔انھوں نے اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں :